گلگت بلتستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پر غور ہو رہا ہے، صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد بندی اور حلقہ بندی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ جی بی اسمبلی کے حلقے 24 سے بڑھا کر 32 کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئے گی۔ ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد بندی اور حلقہ بندی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جہاں جہاں سے حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کے حوالے سے اعتراضات آئے تھے انہیں دور کر لیا گیا ہے۔ انشاء اللہ مئی میں الیکشن کرائیں گے، چیف الیکشن کمشنر سے بھی بات طے ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایک بیان میں حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے اپنی حکومت کے اندرونی مسائل معاشی دباو اور سیاسی خلفشاریوں اور چالاکیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کا پرانا وطیرہ پھر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے لئے افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔