احسن اقبال اور حفیظ الرحمن کی اہم ملاقات میں جی بی کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور گلگت بلتستان کی تمام تنظیموں، ساتھیوں اور ورکروں کے پرخلوص جذبوں اور پارٹی کے موقف کے ساتھ ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون کے دور حکومت کے پانچ سالہ تعمیر و ترقی کو تاریخ کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ملاقات میں عوام کے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
پپیلزپارٹی کے صوبائی قائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی پیداوار کے بڑے وسائل موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی کی پیداوار کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے جس نے نہ صرف علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی بلکہ نوجوان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین، سابقہ و متوقع ٹکٹ ہولڈرز، ڈویژنل، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کے صدور کی گلگت میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے اہم مسائل کے حل کے لئے ایوانِ صدر میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی پیداوار کے بڑے وسائل موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اور بجلی کی پیداوار کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے جس نے نہ صرف علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی بلکہ نوجوان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہونگے۔ گلگت بلتستان کے لئے خصوصی ائر لائن ہونی چاہئے تاکہ سیاحت کو فروغ اور یہاں کے عوام کو سفری سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے اس حوالے سے عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے پر عزم ہے جس کے لئے بتدریج عملی اقدامات کئے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے گلگت بلتستان کے لئے اس وقت انقلابی اقدامات کئے جب اس علاقے میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں تھیں۔ پھر 2009ء میں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو شناخت دی اور نیم آئینی اختیارات تفویض کئے جس کے نتیجے میں آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب اپنی مرضی سے کرتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں قانون سازی کرتے ہیں۔ صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گی۔ یہ علاقہ معدنی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے تعمیر و ترقی و خوشحالی گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے یہاں کے عوام کو یہ حق دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے خود آزادی حاصل کی ہے اور یہ پاکستان کے وفادار لوگ ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔