ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن اور انٹرپارٹی الیکشن 3 اور 4 مئی کو گلگت میں ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
تمام پونٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن 3، 4 مئی کو گلگت میں منعقد ہو گا۔ جس میں آئندہ تین سالوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خصوصی شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا دو روزہ صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن تین اور چار مئی 2025ء کو ہوگا۔ جس میں تمام اضلاع سے صوبائی شوری کے اراکین شریک ہونگے۔ تمام پونٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔