جاپان : نومنتخب وزیر اعظم تاکائیچی کی پہلی پالیسی تقریر
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی نئی وزیر اعظم تاکائیچی نے پارلیمان میں اپنی پہلی پالیسی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گی۔ اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے حال اور مستقبل کے بارے میں لوگوں کی پریشانیوں کو امید میں بدلنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کو کابینہ کی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیزی سے معاشی اقدامات کا ایک مجموعہ تیار کریں گی اور ان اقدامات کے لیے سرمائے کی فراہمی کی خاطر ضمنی بجٹ کا مسودہ پیش کریں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹن ٹروڈو کی اپنی امریکی گلوکارہ دوست کیساتھ جاپان میں سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل
کینیڈا کی سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی امریکی گلاکوراہ دوست کیٹی پیری کی جاپان میں سیر سپاٹے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔
کیٹی پیری نے انسٹاگرام پر جاپان ٹرپ کی تصاویر شیئر کی ہیں تو مداحوں کی نظریں سیدھی اس ایک تصویر پر جا ٹھہریں۔
یہ ایک سیلفی ہے جس میں کیٹی اور سابق کینیڈی وزیراعظم ایک دوسرے کے گلے میں بازو ڈالے ہنستے مسکراتے دکھائی دیے۔
دونوں نے جاپان کے معروف ریسٹورینٹ میں سوشی کھاتے ہوئے ویڈیو بھی اپ وڈ کی۔ بس پھر کیا تھا۔ سوشل میڈیا نے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اب صرف دوست نہیں رہے پیں بلکہ بات اس سے کچھ آگے بڑھ چکی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب جوڑے کو کسی تفریحی مقام پر یوں سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا ہو۔ دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے رہتے ہیں۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے اپنی اس خاص الخاص دوستی پر اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا اور نہ ہی انکار کیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے بھی کچھ دن پہلے ایک تصویر ری پوسٹ کی تھی جس میں وہ کیٹی پیری کے ساتھ سابق جاپانی وزیرِاعظم فومیو کشیدا اور ان کی اہلیہ سے ملتے نظر آئے تھے۔
یہ سلسلہ یہاں نہیں رکا۔ کیٹی پیری کی 41ویں سالگرہ پر پیرس کی گلیوں سے لیک ہونے والی تصاویر میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے دکھائی دیے۔
دونوں کے ترجمانوں نے بھی اس خوشگوار ملاقات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے افواہیں مزید زور پکڑتی جارہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگیوں کے الگ الگ مگر جذباتی باب بند کر چکے ہیں۔
کیٹی پیری نے رواں سال جون میں اورلینڈو بلوم سے اپنی منگنی ختم کی ہے جس سے ان کی بیٹی بھی ہے۔
اسی طرح جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ رفاقت کو خیرباد کہا ہے۔ اُن کے تین بچے ہیں۔