بھارت؛ گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر بھارتی حکومت نے مشہور میڈیا پلیٹ فارم بلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نیو دہلی:
بھارتی حکومت نے ان کی جارحیت اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے پر معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےحقائق سے پردہ اٹھانے پر’’دی وائیر ‘‘ کو بلاک کر دیا ہے اور پابندی کی وجہ کرن تھاپرکے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات ہیں۔
سابق بھارتی فوجی افسر پرواین سواہنے نے کہا تھا کہ بھارت پاک فضائیہ کےہاتھوں اپنے جیٹ طیاروں کےگرانے کی خبرجھٹلا نہیں سکا، 2019 کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا تھا۔
پراوین سواہنے نے کہا تھا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعےکو چھپا دیا تھا، انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نے 6 ہلاکتوں کو تسلیم کیا تھا اور بھارتی حالیہ نقصانات کو بھی مخصوص سیاسی مقاصد کے طور پر چھپایا جا رہا ہے۔
سابق بھارتی فوجی افسر نے پروگرام میں کہا تھا کہ حالیہ نقصانات کو مخصوص عزائم کے لیے کسی مناسب پر وقت سامنے لایا جائے گا۔
دای وائیر بلاک کرنے کے حوالے سے دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرچکی ہے، سچ سے خوفزدہ مودی اختلافی آوازوں کو بند کر رہا ہے مگر اس کا جھوٹ عیاں ہو چکا ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ “دی وائیر ‘‘ پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت سچ سامنے آنے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی حکومت کہ بھارت نے کہا
پڑھیں:
ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام بے بنیاد و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔
ترجمان کے مطابق داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر نہیں کیا گیا، پاکستان ہمیشہ تمام مذاہب کے یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے خود مختار حق کے مطابق انتظامی بنیادوں پر کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ معاملے کو مذہبی یا سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا کا متعصبانہ رویہ قابل افسوس ہے۔