سری لنکا میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیل 212 ہیلی کاپٹر ہیلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گراپلنگ مشق پرمامور تھا۔

ہیلی کاپٹر سری لنکا کے مادورو اویا ’ریزروائر‘ میں نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر;فوجی آفیسرز سوار تھے۔ جنھیں شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھ اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 اسپیشل فورسز کے اہلکار اور 2 ایئر فورس کے گن مین شامل ہیں۔

سری لنکن ایئر فورس کے ترجمان گروپ کیپٹن ارندا گیگانگے نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں سے بھی 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں ترجمان نے فی الحال کوئی تفصیل فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

رینجرز اور پولیس کی خادم بھیو گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی، مغوی اہلکار بازیاب، 3 ملزم ہلاک، 9 زخمی

سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم بھیو ڈکیت گروہ نے پولیس پکٹ قمبرانی لاڑو سے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو دوران ڈیوٹی اغواء کیا تھا۔

خادم بھیو ڈکیت گروہ کی جانب سے مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کی اور پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔

دوران کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کے 3 ملزمان صحبت جاگیرانی، شاہد بھیو اور شفیق دھانی ہلاک ہو گئے جبکہ بدنام زمانہ خادم بھیو واجد بھیو، مالک جاگیرانی سمیت 9 ملزمان زخمی ہوگئے۔

دوران کارروائی ڈکیت گروہ کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا، ہلاک ملزم صحبت جاگیرانی پر 5 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر جبکہ بدنام زمانہ خادم بھیو 10 لاکھ روپے  ہید منی مقرر ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ  کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن  1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ: کشمور کے کچے میں آپریشن، مغوی کانسٹیبل بازیاب، 3 ڈاکو ہلاک، 9 زخمی
  • رینجرز اور پولیس کی خادم بھیو گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی، مغوی اہلکار بازیاب، 3 ملزم ہلاک، 9 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر ‘ جھڑپ کے دوان بھارتی فوجی ہلاک‘ 3 زخمی
  • کندھ کوٹ؛ کچےمیں پولیس کا آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
  • اودھمپور جھڑپ: ایک بھارتی فوجی ہلاک، تین زخمی، مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
  • سیٹ پر گر کر زخمی ہونے والے معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
  • کندھ کوٹ؛کچےمیں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری،2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘4ہلاکتوں کا خدشہ
  • امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات