سی ڈی اے نے جدید فائر فائٹنگ فورس قائم کر دی، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل تیاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سی ڈی اے نے جدید فائر فائٹنگ فورس قائم کر دی، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور ہنگامی حالات میں تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین کو فائر اینڈ ریسکیو کی جامع مشق کا مظاہرہ پیش کیا گیا، جس میں آگ سے بچاؤ کے سامان اور فائر فائٹرز کی عملی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کے فائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ انہوں نے فائر فائٹرز کی خدمات، پیشہ ورانہ تربیت اور آگ پر قابو پانے کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی بے لوث کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاریوں اور صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جا چکا ہے۔ سی ڈی اے نے عوام کے تحفظ کے لیے ایک عالمی معیار کی فائر فائٹنگ فورس تشکیل دی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کو تمام ضروری وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ہنگامی حالات کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر اور روسی ہم منصب کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، محسن نقوی بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری، 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی پوسٹیں تباہ عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہنگامی حالات سی ڈی اے نے
پڑھیں:
پاک چین ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک سمیت 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-01-12
ارومچی، کاشغر (صباح نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ چین کے شہر ارومچی میں صدر مملکت آصف زرداری کی موجودگی میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پہلی مفاہمت کی یادداشت لویانگ ماڈرن بائیو ٹیکنالوجیز اور حکومت سندھ کے درمیان طے پائی ۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے سندھ حکومت کی نمائندگی کی جس کا محور پاکستان کی لائیو سٹاک صنعت کو جدید بنانا ہے۔دوسری مفاہمت کی یاداشتِ بیجنگ ایشین افریقہ لونگیو اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کی تشہیر اور تعمیر سے متعلق ہے۔تیسری مفاہمت کی یاداشتِ سیچوان چوانکسا فائر ٹرکس مینوفیکچرنگ کمپنی اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان کے لیے فائر ٹرکس اور جدید ایمرجنسی آلات کی فراہمی، تقسیم، فروخت اور بعد از فروخت خدمات میں تعاون کا فریم ورک طے کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ مفاہمت کی یادداشتیں پاکستان اور چین کے درمیان ان شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھولیں گی جو براہِ راست پاکستان کی معاشی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے معاون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک انڈسٹری کو جدید بنانے سے خوراک کے تحفظ میں بہتری آئے گی اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکسٹائل پارک سے صنعتی ترقی اور برآمدات کو فروغ ملے گا، جبکہ فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات پر شراکت داری سے پاکستان کی آفات کے ردعمل اور کمیونٹیز کے تحفظ کی صلاحیت مضبوط ہوگی۔تقریب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے ،بعد میںصدر مملکت آصف زرداری ارومچی کے دورے کے بعد کاشغر پہنچ گئے۔