پاکستان پر دہشتگرد کارروائیوں کے بعد بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کی میزبانی کرنے پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027 کی میزبانی کیلئے بولی میں حصہ لینا چاہتا ہے لیکن اس میں بڑی رکاوٹ پاکستان بن سکتا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027 کے سائیکل میں اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو ایونٹ کو بھارت سے منتقل کرنا پڑے گا کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث گرین شرٹس ہندوستان میں نہیں کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران  کُن رپورٹ سامنے آگئی

دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس یا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں جبکہ 2012-13 کے بعد سے کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی پی ایل معطل

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے وقت بھی بھارت نے پاکستان آنے پر سوال اٹھادیا تھا، جس پر پاکستان نے جوابی وار کرتے ہوئے 2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں 2021، 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل انگلینڈ میں کھیلے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی

پڑھیں:

بھارتی کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹيسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

روہت شرما نے انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا “سب کو ہیلو، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، وائٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے عظیم اعزاز رہا، برسوں کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔”

روہت شرما کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور کپتان رہے ہیں۔تاہم، روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈزنی کا بڑا اعلان: ابو ظہبی میں نیا تھیم پارک قائم کیا جائے گا
  • پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے
  • شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید سجاد حیدر کاظمی کی شرکت
  • پنجاب پولیس کے ہونہار افسران عالمی اعزازات کے لئے منتخب
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی
  • غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن
  • روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
  • بھارتی کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان