ابو ظہبی / لاس اینجلس : معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے ابو ظہبی میں اپنے پہلے تھیم پارک "ڈزنی لینڈ ابو ظہبی" کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ، بھارت اور ایشیا سے آنے والے سیاحوں کے لیے تفریح کا نیا مرکز ہوگا۔

یہ نیا ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر مقامی کمپنی میرال کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی فراری ورلڈ، سی ورلڈ اور وارنر برادرز ورلڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات موجود ہیں۔

ڈزنی کے سی ای او رابرٹ ایگر نے کہا: "ڈزنی لینڈ ابو ظہبی ایک ایسا مقام ہوگا جہاں ڈزنی کی جادوئی دنیا اور اماراتی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا۔"

یہ پارک دنیا میں ڈزنی کا ساتواں تھیم پارک ہوگا۔ اس سے قبل ڈزنی لینڈ امریکہ، ٹوکیو، پیرس، ہانگ کانگ، شنگھائی اور فلوریڈا میں موجود ہیں۔

ڈزنی کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کا انتخاب اس لیے کیا گیا تاکہ خطے کے لاکھوں افراد کے لیے ڈزنی کا تجربہ آسان، سستا اور قریبی بنایا جا سکے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈزنی کا

پڑھیں:

حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی نئی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو عوام سے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی اپیل کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو ارکان نااہل قرار دیے گئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کو نامزد نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی بہن عظمیٰ خان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہو گئی، تینوں بہنیں جیل کے باہر موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اپنے بچوں کی پاکستان واپسی کے بارے میں استفسار کیا اور حالیہ احتجاج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ظلم، جبر اور دباؤ کے باوجود عوام کا سڑکوں پر آنا قابلِ تحسین ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی عوام نے بھرپور شرکت کی ہے۔ اس پر انہوں نے قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ جو ظلم آج ہو رہا ہے، وہ ماضی کے آمروں کے اقدامات سے بھی بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ خان نے اپنے اقتدار کی خاطر ملک کو تقسیم کر دیا تھا، اور آج ایک بار پھر ملک کو اسی راہ پر دھکیلا جا رہا ہے۔ میڈیا کی آزادی سلب کی جا چکی ہے، حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اپنی ذات کے ساتھ برتے گئے رویے پر کوئی شکوہ نہیں کیا، تاہم انہوں نے 14 اگست کو نئے احتجاج کی کال دی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے اور اب وقت ہے کہ قوم حقیقی آزادی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ عمران خان نے اپنی پارٹی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ وہ گرفتاریوں اور جیلوں سے نہ گھبرائیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ نااہل قرار دیے گئے رہنماؤں کی نشستوں پر کسی اور کو نامزد نہ کیا جائے، کیونکہ یہ نااہلیاں ناجائز طور پر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد میں رکاوٹ، علیمہ خان نے سفارتی رویے پر سوال اٹھا دیے

ان کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو بھی ایک واضح پیغام دیا ہے کہ موجودہ آپریشن فوری طور پر روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف کارروائیاں پارٹی کے خلاف نفرت بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ مسئلے کا حل طاقت نہیں، بلکہ روایتی جرگوں کے ذریعے نکالا جائے۔ اگر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ اب انہیں کیا قدم اٹھانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

14 اگست wenews احتجاج کی کال علیمہ خان عمران خان وی نیوز یوم آزادی پاکستان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘
  • ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل تجارت کے فروغ کیلئے جدید منصوبوں کا اعلان
  • ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل تجارت کے فروغ کیلئے جدید منصوبوں کا اعلان
  • پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
  • پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • وزیراعظم نے پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی
  • سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کرکے وہاں عدالتیں قائم کی جائیں، ضیاء اعوان ایڈوکیٹ
  • انڈونیشیا نے غزہ کے زخمیوں کے لیے جزیرہ گالانگ پر طبی سہولت قائم کرنے کا اعلان کر دیا
  • حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی نئی کال دے دی