پاکستان کی بھارت کے خلاف اگلے مرحلے کی تیاری مکمل ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔‘ ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!‘
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو تیاری کی گئی تھی اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ رات دیکھنے کو ملا پاکستان نے بھارت پر کاری ضربیں لگائی ہیں ہم نے گجرات سے لیکر پنجاب تک بھارت کےائیربیس مفلوج کیے ہیں اور پاکستان کی بھارت کے خلاف اگلے مرحلے کی تیاری مکمل ہے۔
پاک افواج نے اپنی مہارت، جذبے اور حکمت عملی سے دشمن کو ایسی ضرب دی ہے جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی
انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں لوگ معاملات سلجھانے کا مشورہ دے رہے تھے مگر بھارت کی مسلسل جارحیت کے باعث ہمارے پاس مؤثر جواب دینے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں بچا تھا ایسا جواب دیا کہ تین چار روز کا حساب چکا دیا۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بغل میں چھری اور منہ پر رام رام والی حرکات کیں، مگر پاکستان نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تو ہم انہیں صرف جواب دے رہے ہیں، مگر جو انہوں نے کیا ہے، اس کا حساب چکانے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا، اس کے باوجود دشمن ملک کی جانب سے جھوٹ، الزام تراشی اور دوغلے پن کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے بڑے صبر کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے مسلسل ڈبل اسٹینڈرڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ مجھے کچھ پیغام دیئے جارہے تھے اور فیلڈ میں کچھ اور کیا جارہا تھا، جو اس رویے کا کھلا ثبوت ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو اس کے لیے بھی ہم تیار ہیں، اور یہ کہ ہم کچھ دیر تک یہ جاری رکھیں گے تاکہ جو کچھ انہوں نے کیا، اس کا بدلہ چکایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ ہے کہ بھارت نے بےپناہ جھوٹ بولا ہے، اور ڈیجیٹل دنیا میں کسی جگہ جائیں تو اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے، اپنے دفاع میں کیا ہے اور دوست ممالک بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں۔ اسحاق ڈار نے آخر میں کہا کہ جو کچھ ہم نے کہا، ہم اس میں حق پر تھے۔
دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک غیر ملکی ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔
پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا افواج پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس سے بھارتی حکومت اور فوج حیران و پریشان ہو گئی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن ’ بُنیانٌ مَّرْصُوْصٌ’ نہ صرف ایک عسکری ردعمل ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ انڈیا کا گھمنڈ چکنا چور ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔آپریشن ’ بُنیانٌ مَّرْصُوْصٌ’ محض جوابی کارروائی نہیں بلکہ یہ ایک تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں ہیں ۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کی جانب سے پاک افواج خواجہ آصف بھارت کے بھارت کی کی بھارت کے خلاف کیا ہے
پڑھیں:
حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر حارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا۔
اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔
گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے۔
Post Views: 1