جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف تھانہ باٹا پور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور اور سفاری پارک کے ویٹرنری آفیسر شامل ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 12 گھنٹے کے اندر انکوائری مکمل کرے اور رپورٹ پیش کرے۔

وائلڈ لائف کے سینئر عہدیدار کے مطابق، شیروں کو خوراک ڈالنے اور پنجروں کی صفائی کے لیے مخصوص ایس او پیز موجود ہیں۔ ان قواعد کے مطابق، صفائی کے دوران کم از کم دو افراد کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔ ایک فرد پنجرے کے اوپر موجود ہو کر اندرونی دروازے کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ دوسرا فرد صفائی انجام دیتا ہے۔ صفائی کے بعد پنجرے کا دروازہ بند کر کے شیر کو دوبارہ واپس لایا جاتا ہے۔

اس واقعے میں شریف مسیح نے تمام حفاظتی تدابیر نظر انداز کرتے ہوئے تنہا صفائی کی اور پنجرے کا دروازہ بند کرنا بھول گیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو قابو پانے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ‘ ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • ایبٹ آباد، محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
  • لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں چوہے کی انٹری، سائلین خوفزدہ