وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف — فائل فوٹو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ذمہ داری پر غور کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے، یہ پروگرام غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیں پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ایک فرض شناس رکن کے طور پر اپنی ذمے داری پوری کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے جنگلی حیات کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔