پنجاب کو جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنگلی حیات کے تحفظ مریم نواز نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔
انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
Post Views: 1