جنگلی حیات کا تحفظ ، پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، بدر منیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف کے سابق گیم وارڈن پنجاب بدر منیر نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائوں گا ۔ پنجاب حکومت کے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
سابق گیم وارڈن پنجاب بدر منیر اور دیگر کو محکمہ وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کے ممبر ان بننے پر سابق صدر فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن چودھری اعجاز علی گجر ، (ر) وائلڈ لائف انسپکٹر جاوید اقبال و دیگر سٹاف نے مبارکبا د دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدر منیر کے وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کا ممبر بننے سے شکاریوں کی حو صلہ شکنی ہو گی ۔ سابق گیم وارڈن پنجاب کی محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
چودھر ی اعجاز علی گجر اور جاوید اقبا ل نےمحکمہ وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر وائلڈ لائف مریم اورنگزیب کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 وائلڈ لائف
پڑھیں:
محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
قیصر کھوکھر:محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے,محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
محمد عمر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کر دیا۔
محمد جہانگیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا۔
عدیل اکرم چیمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حافظ آباد جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری