وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں، ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے، ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اس موقع پر وزیردفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔