مغرب میں دہریوں یا لامذہبوں کے بڑھنے کی ذمے دار مائیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور:
مغربی دنیا میں دہریوں یا لامذہبوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جرمنی کی برلن و مونتسر یونیورسٹیوں کے محققوں نے مغربی ممالک میں پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ بنیادی طور پہ ماں کے مذہبی نہ رہنے سے لامذہب آبادی بڑھ رہی.
رپورٹ کے مطابق ماضی میں مائیں بچوں کو مذہبی کہانیاں سناتی، چرچ لے جاتی اور مذہبی رسوم و رواج ادا کرتی تھیں۔ جدید مائیں یہ سرگرمیاں انجام نہیں دیتیں لہذا نہ صرف وہ خود دہریہ ہو رہیں بلکہ ان کے بچے بھی لا مذہب بن رہے جنھیں نہ جزا پانے کی تمنا ہے اور نہ سزا ملنے کا خوف۔
اس صورتحال پر مذہبی طبقہ پریشان کہ بقول ان کے خدا اور مذہب سے دوری انسان کی اخلاقیات کمزور کر سکتی، سویڈن، جمہوریہ چیک، اسٹونیا، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ میں بیشتر آبادی لامذہب ہو چکی، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس میں بھی ان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری حج سکیم کے تحت 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
سرکاری حج سکیم کے تحت آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی، دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔
سرکاری حج سکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے، درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔