Jasarat News:
2026-07-24@03:06:20 GMT

اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے کا اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر) اسرائیل، ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈٰیکس6ہزار پوائنٹس بڑھ گیا اوربیک وقت6نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں،کے ایس ای 100انڈیکس 1لاکھ16ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ22ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 85.

34فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کے ایس ای 30انڈیکس میں 5فیصد اضافے کے بعد ایک گھنٹے کاروباری عمل معطل رہنے کے بعد جب مارکیٹ نے ٹریڈنگ کا آغاز گیا تو مارکیٹ 6ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی اور دوران ٹریڈںگ انڈٰیکس میں 6558پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایک دن کی شدید مندی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج خریداری کی زبردست لہر واپس آگئی پورے کاروباری سیشن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے اور ریفائنری کے شعبے شامل ہیں۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 5.23 فیصد اضافے سے122,246 پوائنٹس پربند ہوا۔اسی طرح 1876پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 30انڈیکس 37ہزار283پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72ہزار520 پوائنٹس سے بڑھ کر 76ہزار223پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروبار تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب57کروڑ37لاکھ5ہزار730روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 14778ارب14کروڑ66لاکھ55ہزار720روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو37ارب روپے مالیت کے 80کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 23ارب روپے مالیت کے 59کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 477کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 407کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،35میں کمی اور35کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ،سنر جیکو پاک ،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور سوئی سدرن گیس سر فہرست رہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای کے بعد

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے