تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے چینی نوجوانوں کا نیا رجحان, چُوسنی کا استعمال
چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔
جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔
یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں 10 سے 500 یوان (تقریباً 1.40 سے 70 امریکی ڈالر) تک میں خرید رہے ہیں۔
ای کامرس پلیٹ فارمز پر ان چُوسنیوں کی بھرمار ہے، اور کئی کامیاب اسٹورز ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں یہ فیڈرز فروخت کر رہے ہیں۔ اشتہارات میں ان فیڈرز کو “سٹریس ریلیف” اور “سلیپ ایڈ” کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جو روزمرہ کی زندگی سے تھکے ہارے افراد کو فوری کشش کا باعث بنتے ہیں۔
گو کہ یہ رجحان بظاہر غیر روایتی اور عجیب لگ سکتا ہے، لیکن چین میں اسے ایک نئے قسم کے “کاپنگ میکینزم” کے طور پر تیزی سے تسلیم کیا جا رہا ہے، جہاں لوگ معمولی اور بے ضرر چیزوں سے بھی ذہنی سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔