جنگی اخراجات کا بجٹ بڑھنا چاہیے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ویلیو ایڈڈ یا کمبیٹ کے اخراجات میں بجٹ بڑھنا چاہیے، افواجِ پاکستان کو دفاع پر توجہ دینی چاہیے۔
قومی اسمبلی میں دفاع کی کٹوتی کی تحریک پر بحث کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں ملک میں ہائبرڈ سسٹم ہے، آئین کی کتاب میں ایسا کچھ نہیں، یہ ہائبرڈ سسٹم کی مذمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ 82 ارب ڈالر ہے، پاکستان کا 7 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہے، یہ فرق 1 ہزار فیصد سے بھی زائد ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا جبکہ پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر دفاع کہہ چکے ہیں ملک میں ہائبرڈ سسٹم ہے، آئین کی کتاب میں ایسا کچھ نہیں، ہم ملک مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہائبرڈ سسٹم کی مذمت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائبرڈ سسٹم عمر ایوب
پڑھیں:
ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔