کراچی‘ پولیو ویکسین میں والدین کی عدم دلچسپی بڑھنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(انٹرنیشنل ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میںوالدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔
ای او سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی وہ خطہ ہے جہاں 9,433 والدین نے انکار کیا جبکہ ضلع وسطی میں 7,141 اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 7,111 والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔
اس طرح کورنگی میں کم از کم 3,453 والدین اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسین سے انکار کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساو¿تھ سے 3,145 اور ڈسٹرکٹ غربی سے 2,922 والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے صاف انکار کیا۔
مرکزکی طرف سے بتایا گیا کہ “انسداد پولیو مہم کے دوران انکار کی شرح ایک مستقل چیلنج بنی ہوئی ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔”
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: والدین نے انکار کیا انکار کی سے انکار
پڑھیں:
امریکا کی پاکستان کے تانبے دلچسپی، آفر آگئی
امریکا کی پاکستان کے تانبے دلچسپی، آفر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے قدرتی وسائل میں شامل تانبے کے وافر ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو جمع کروائی گئی ایک تحریری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تانبے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا میں تانبے کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق اس وقت پاکستان تانبے سے حاصل شدہ کچھ دھاتیں چین کو برآمد کر رہا ہے، تاہم مستقبل میں اس شعبے کی بین الاقوامی منڈیوں میں مزید وسعت متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فریق کی جانب سے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے حالیہ اقدامات کے تحت تانبے، لوہے، فولاد اور ایلومینیم جیسی دھاتوں کی درآمد پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ”ریفائن کردہ تانبے“ کو ان محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر پاکستان ریفائننگ کی صلاحیت کو بہتر بنا کر تانبے کو تیار شدہ شکل میں برآمد کرے تو یہ نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ تانبے کے شعبے میں روزگار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔
وزارت تجارت نے اس امکان کو پاکستان کے لیے ایک ”سنہری موقع“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مؤثر طریقے سے راغب کیا جائے تو پاکستان کا معدنیاتی شعبہ ایک نئی معاشی قوت بن کر ابھر سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا چین کی آزاد تجارتی بندرگاہ میں پاکستانی کاروباری شخصیت کے لئے بھرپور مواقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم