UrduPoint:
2025-11-10@01:54:31 GMT

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 6 سو 65 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 6 سو 65 روپے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 258 روپے اضافے کے بعد 303,810 روپے سے بڑھ کر 304,068 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278,502 روپے سے بڑھ کر 278,739 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کمی کے بعد 3,764 اور دس گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 3,227 روپےہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,327 ڈالر سے بڑھ کر 3،33 ڈالر ہو گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت فی تولہ کے بعد

پڑھیں:

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز منظور کر لیں

اسلام آباد:

چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید اور سیکریٹری بار نے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وکلا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بار کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران صدر بار نے درخواست کی اے ایس سی ایز کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی طرح مقدمات دائر کرنے کی اجازت دی جائے، چیف جسٹس پاکستان نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

عوامی سہولت مرکز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے صدر نے  تجویز دی کہ ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے کے ایک افسر کو ضمانتی مچلکوں اور دیگر عدالتی امور سے متعلق معاملات نمٹانے کے لیے تعینات کیا جائے۔

 چیف جسٹس نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت دی کہ ایک ڈپٹی رجسٹرار روزانہ صبح گیارہ بجے سے لیکر ساڑھے 11بجے اور دن 2بجے سے لیکر  2بج کر 20 منٹ تک تعینات کر کے امور انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی
  • آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی معطلی کی قرارداد منظور کر لی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز منظور کر لیں
  • سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم