پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200 ملین ڈالرز آمدن متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
پاکستان کو آئندہ برسوں میں ٹونا مچھلی کی برآمدات سے 200 ملین ڈالر زکی آمدنی متوقع ہے، حکومت نے ماہی گیری کے شعبے میں بڑی اصلاحات متعارف کروا دی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے انڈین اوشین ٹونا کمیشن (IOTC) سے 25 ہزار میٹرک ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے، جس میں 15 ہزار ٹن ییلوفن ٹونا اور 10 ہزار ٹن اسکیپ جیک ٹونا شامل ہیں، یہ کوٹہ ماحولیاتی تحفظ اور سمندری حیاتیات کی پائیدار دیکھ بھال کے اصولوں کے تحت حاصل کیا گیا ہے۔وزیر بحری امور نے اسے "پاکستان کے ٹونا سیکٹر کیلیے سنگِ میل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں ٹونا کی قیمت فی کلو 5 سے 7 ڈالر تک ہے، جو ویلیو ایڈیڈ پراسیسنگ کے ساتھ اور بھی بڑھ سکتی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے قریب موٹروےایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے اور موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکارہے ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ اور اُچ شریف تک کل سے بند ہے اور اب موٹروے ایم فائیوکھلنے کے فوری امکانات بھی نہیں ہیں۔