گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیلی حملے دیگر ممالک تک بڑھ گئے، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیل کے حملے غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک تک بڑھ گئے۔
اسرائیل نے لبنان، شام، یمن اور ایران پر حملے کیے۔ امریکی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے زیادہ 18 ہزار سے زائد حملے کیے۔
حملوں میں 56 ہزار فلسطینی شہید، 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
لبنان میں 15 ہزار سے زائد اسرائیلی حملوں میں ڈیرھ ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے۔
اسرائیل نے شام میں گزشتہ چھ ماہ میں 200 حملے کیے، اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے یمن پر 39 حملوں میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر 13 سے 23 جون کے دوران 146 حملے کیے جن میں بچوں سمیت 606 ایرانی شہید، 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیل نے حملے کیے کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیل کا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بھارت سے ہتھیاروں کا معاہدہ
رپورٹ کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں قیمت، وقتِ فراہمی، اور لائسنس کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عبرانی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے بھارت کے ساتھ میزائلوں کا ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبرانی شعبے کے مطابق یہودیان حریدی نامی نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان یہ معاہدہ پاکستان کے مقابلے کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی وفد نے اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا اور وزارتِ دفاع سے دو جدید ترین اسرائیلی ہتھیاروں — یعنی اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI) کا LORA بیلسٹک میزائل اور رافائل کمپنی کا Sea Breaker اسٹیلتھ کروز میزائل — بھارت میں تیار کرنے اور خریدنے کی ابتدائی منظوری حاصل کی۔ یہ خبر اتوار کے روز بھارتی میڈیا میں بھی شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی جھڑپوں، خاص طور پر حالیہ برسوں میں ہونے والی فضائی جھڑپوں سے حاصل ہونے والے تجربات کے بعد کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج ایسے حل تلاش کر رہی ہے جن کے ذریعے وہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام اور انٹرسیپٹر طیاروں کی حدود میں داخل ہوئے بغیر دشمن کے علاقے میں گہرائی تک اور انتہائی درستگی کے ساتھ حملے کر سکے۔ اس رپورٹ کے مطابق، LORA ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا توپ خانے کا میزائل نظام ہے، جس کی رینج تقریباً 400 کلومیٹر ہے۔ اسے جنگی طیاروں، زمینی لانچر اور بحری جہازوں سے داغا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے رافائل کمپنی کا تیار کردہ Sea Breaker کروز میزائل بھارت کو فروخت کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ میزائل سمندری اور زمینی اہداف پر انتہائی درست حملوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس کی حد تقریباً 300 کلومیٹر ہے، اور یہ ریڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل حقیقی وقت میں ہدف کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام سے لیس ہے اور اسے ایک اعلیٰ درجے کا بحری جنگی ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں قیمت، وقتِ فراہمی، اور لائسنس کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔صہیونی ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی دفاعی صنعتیں، خصوصاً اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI)، بھارت میں وسیع تجربہ اور فعال موجودگی رکھتی ہیں۔