پالیسی سازوں کے لیے سب سے تشویشناک پہلو چین کو برآمدات میں مسلسل کمی ہے، جو پاکستان کا خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.

82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔   اگرچہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی ایک وجہ خطے میں سیاسی حالات میں تبدیلی بھی ہے، تاہم مجموعی تجارتی خسارہ بڑھتی ہوئی درآمدات، خاص طور پر چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے مزید بڑھ گیا۔ پالیسی سازوں کے لیے سب سے تشویشناک پہلو چین کو برآمدات میں مسلسل کمی ہے، جو پاکستان کا خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جب کہ اسی دوران چین سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔   اسی نوعیت کے رجحانات بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت میں بھی دیکھنے میں آئے، جس سے دو طرفہ تجارتی توازن مزید بگڑ گیا۔ مالی سال 2024 میں پاکستان کا اِن 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 9 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جو مالی سال 2023 کے 6 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔  بڑھ کر 2 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔   مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران افغانستان کو پاکستان کی سب سے بڑی برآمد چینی رہی، جس میں صرف چار ماہ کے دوران 7 لاکھ ٹن سے زیادہ چینی برآمد کی گئی۔ بنگلہ دیش کو برآمدات 21.45 فیصد اضافے سے 59 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 72 کروڑ 83 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہو گئیں، جبکہ وہاں سے درآمدات 41.95 فیصد بڑھ کر 5 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے 7 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ تجارتی اضافہ ڈھاکا میں سیاسی کشیدگی کے بعد چاول کی برآمدات کی بحالی کے باعث ہوا۔   دوسری جانب، سری لنکا کو برآمدات میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جو 3.02 فیصد کم ہو کر 36 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے 35 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اس کمی کی وجہ سری لنکا میں جاری معاشی کساد بازاری بتائی گئی۔ وہاں سے درآمدات 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر برقرار رہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو برآمدات میں ہمسایہ ممالک تجارتی خسارہ ماہ کے دوران پاکستان کا سے درآمدات بنگلہ دیش ہزار ڈالر مالی سال کے ساتھ ڈالر سے

پڑھیں:

نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی

—فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

نیب اسلام آباد نے ایک ہی دن میں فراڈ کیس کے 5 ہزار 8 متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے ہیں۔

یہ رقم براہِ راست منتقلی کا اب تک کا سب سے بڑا اور تیز ترین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

نیب نے 2021ء میں فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کیں تو ملزمان نے 7 ارب 30 کروڑ روپے کی ذمے داری قبول کی، جن سے 3 ارب 70 کروڑ وصول کیے جا چکے ہیں، یہ رقم 17 ہزار 250 متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 65 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • قطر اور سعودیہ کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان
  • نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی
  • مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان کی فارما صنعت کو عالمی پہچان ملنے لگی، ہیلیون کا 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اخراجات میں کمی ہو گی: جام کمال خان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان،100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا