اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،100 انڈیکس میں 515پوائنٹس بڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
تجارتی سیشن کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، جس نے 100 انڈیکس کو کاروباری دن کی بلند ترین سطح 123,256.
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 122,761.64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جو 515.01 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اہم شعبوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلیز، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز اور ریفائنریز شامل ہیں۔ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ، ماری پٹرولیم کمپنی ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ، سدرن سروسز گیس کمپنی، میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے حصص مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے ۔
یاد رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی جو بنیادی طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کمپٹیشن کمیشن نے بینک مکرامہ کو گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بینک مکرامہ لمیٹڈ اور میسرز گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کو اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ٹرانزیکشن کے تحت رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبے سے منسلک کمپنی گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ بینک مکرامہ لمیٹڈ، جو ایک پبلک لسٹڈ بینکنگ ادارہ ہے، میں ضم کر دیا جائے گا۔