پی ٹی آئی سینئر قیادت میں اختلافات بڑھنے لگے، اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے ،خیبرپختونخوا میں بجٹ منظوری پر سلمان اکرم راجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوابجٹ منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے۔
کے پی میں بجٹ منظوری پرسلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کل خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور ہونا مکمل طور پر حیران کن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 جون کو معاملہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے آیا، سیاسی کمیٹی نے پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی توثیق کی تھی، بانی سےملنےنہ دینےکی صورت میں بجٹ کی آخری ممکنہ تاریخ تک منظوری طے ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس کا 22 تا 28 جون “ہفتۂ حمایتِ مظلومینِ جہاں” کے طور پر منانے کا اعلان
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں اور ان مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی استکبار، شیطانِ بزرگ امریکہ اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت اور مظالم کے خلاف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں “ہفتہ حمایتِ مظلومینِ جہاں” کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں اور ان مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ وطنِ عزیز پاکستان کے تمام باشعور، غیور اور غیرت مند عوام، مرد و خواتین، نوجوانوں، علمائے کرام، مشائخ، دانشوروں، اساتذہ، طلباء اور صحافی برادری سے بلا تفریق مذہب و مسلک اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیرتِ اسلامی، ملی حمیت اور اخوتِ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، امریکہ اور اسرائیل کی ان جارحانہ سازشوں کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلومینِ جہاں کی حمایت میں میدان میں نکلیں۔
انہوں ن مزید کہا کہ تمام ضلعی و صوبائی ذمہ داران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قومی و ملی جماعتوں، سرکردہ شخصیات، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کو ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلومین کی آواز دنیا بھر تک پہنچائی جا سکے، یاد رکھیں! ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا عین عبادت اور دینِ محمدیؐ کا تقاضا ہے۔