Jasarat News:
2025-09-18@13:55:52 GMT

پاکستان نے 1.5کا کھرب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( بکامرس رپورٹر )پاکستان نے طویل المدتی استحکام کیلئے مالیاتی نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے 1.5 کھرب روپے کا عوامی قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا ہے۔اس بڑی قبل از وقت ادائیگی سے پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے، اور ملک کا قرض-بمقابلہ-جی ڈی پی تناسب 2023 میں 75 فیصد سے کم ہو کر 2025 میں 69 فیصد تک آ گیا ہے۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ مالیاتی نظم و ضبط کی جانب ایک اور جرات مندانہ اور غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو واجب الادا 500 ارب روپے کا قرض 2029 کی مقررہ مدت سے پورے چار سال قبل ادا کر دیا ہے۔یہ قبل از وقت ادائیگی، جو ڈیٹ مینجمنٹ آفس (ڈی ایم او) کے ذریعے کی گئی، پاکستان کی قرض انتظامی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین