اسلام آباد:

نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلف تنازع کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی عالمی قیمت میں حالیہ اضافے سے مہنگائی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور روپے کی قدر میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس کی جانب سے مشرق وسطیٰ بحران پر جاری کردہ تازہ تجزیاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں حالیہ اضافے سے مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور روپے کی قدر میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو جون کو خام تیل کی عالمی قیمت 63.

76 ڈالر فی بیرل تھی جو 19 جون تک بڑھ کر 76.31 ڈالر تک پہنچ گئی اور اگر تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچتی ہے تو اس کے پاکستان کی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تھنک ٹینک نے بتایا کہ اس صورت حال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 283.9 سے گر کر 292.1 تک جا سکتی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.31 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.27 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مجموعی مہنگائی کی شرح 0.23 فیصد سے بڑھ کر 8.67 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ عمومی مہنگائی 0.2 فیصد سے 8.4 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمت میں 20 روپے سے 180 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح 78 روپے فی لیٹر ہے جو تیل کی قیمت میں اضافے کی صورت میں اوسطاً 89 روپے سے 100 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے، اس سے حکومتی آمدنی میں تو اضافہ ہوگا لیکن مہنگائی کے دباو سے عوام کی قوت خرید مزید متاثر ہوگی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیل کی قیمت رپورٹ میں تھنک ٹینک گیا ہے کہ سکتا ہے

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 3لاکھ 32ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25روپے کے اضافے سے 3ہزار 812روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق صرف 1 روپے 5 پیسے رہ گیا
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
  • ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان
  • دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا
  • مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور اسرائیلی خطرات : پاکستان کی ایٹمی قوت کا نیا کردار
  • ’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلئے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ
  • ’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کیلیے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ
  • ’کیا امریکی تھنک ٹینک ماہر کوگل مین بھی بک گئے، دنیا مان چکی مگر پاکستان میں کھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے: وسیم عباسی 
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو