Nawaiwaqt:
2025-08-14@14:26:13 GMT

پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے:مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے:مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے. آج کے دن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جشن آزادی پر پُرتشکر پیغام میں کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال سرزمین عطا کرنے پر اللہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں، آزاد سرزمین میں باوقار زندگی گزرنے کا موقع ملنے پر اللہ کریم کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے اور پھر شکر ادا کرتے ہیں، معرکہ حق میں کامیابی سے سرفراز ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے.

جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے.پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔انکا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر علامہ اقبال، قائد اعظم اور ان کے رفقاء کار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہم آزادی کا دن مناتے ہوئے لاکھوں شہداء کو کیسے بھول سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیں عزت اور آزادی دی ہم نے ملک کو کیا دیا؟ خوشی ہے کہ قوم جاگ رہی ہے. سرحدوں پر جوان جاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ آج کے دن جدوجہد آزادی اور تحفظ آزادی کی داستانیں بچوں کو ضرور سنائیں، 14اگست محض جشن آزادی نہیں. بلکہ پاک سرزمین سے وفا کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پاکستان اقوام عالم میں سربلند ہے اور معاشی بلندیوں کی طرف گامزن ہے، آج کے دن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ کرتے ہیں

پڑھیں:

حزب اللہ زندہ و پائیدار ہے، علی لاریجانی

شہید سید حسن نصر اللہ کی قبر پر حاضری کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان ایک زندہ و پائیدار تحریک ہے، سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے تاکید کی کہ حزب اللہ اسلام کیلئے عزت و فخر کا باعث ہے اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل علی لاریجانی نے لبنانی مزاحمتی تحریک کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی قبر پر حاضری دی جہاں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان دین مبین اسلام کے لئے عزت و فخر کا باعث ہے۔ علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برادران! ممکن ہے کہ آپ کے ساتھ بدتمیزی کی جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کی نسبت کینہ رکھیں.. یہ سب آپ کی اہمیت اور اثر و رسوخ کی وجہ سے ہے.. اگر آپ کی تحریک کا کوئی اثر نہ ہوتا تو وہ بھی آپ کی نسبت اتنا کینہ نہ رکھتے! علی لاریجانی نے شہید سید حسن نصر اللہ کی قبر پر موجود حزب اللہ کے جوانوں کے نعروں کے جواب میں کہا کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ تعلق رکھنے والے نوجوانو! صالح و بہادر لوگو! تمام مسلمان تمہارے وجود پر فخر کرتے ہیں.. اور اگر تم شہید سید حسن نصر اللہ کے راستے پر چلنا چاہتے ہو تو آج تمہارا فرض ہے کہ اپنی مزاحمت میں ثابت قدم رہو!
  سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعلان کر رکھا ہے اور ایک بار پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی حمایت کرتے رہیں گے۔ علی لاریجانی نے تاکید کی کہ ہم ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن ہم مزاحمتی تحریکوں کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام دلائل کے باوجود جو میڈیا میں آپ کے خلاف کہے جاتے ہیں، آپ کا راستہ واضح ہے اور آپ فتح مند ہیں اور اللہ آپ کا مددگار و محافظ ہے! انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک عظیم انسان اور عالم اسلام کا عظیم اثاثہ ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں جدوجہد کے لئے جو تحریک پیدا کی وہ اسلامی معاشروں کے لئے ایک حقیقی و دیرپا محرک ہے۔
  یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کی شخصیت کی متعدد جہات ہیں، انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کے بارے میڈیا میں جو کچھ بیان کیا جاتا ہے وہ زیادہ تر ان کی جدوجہد سے متعلق خصوصیات ہیں جبکہ اس الہی ہستی کی ایک اور جہت ان کی مستند اسلامی فکر ہے.. وہ گہری اسلامی فکر کے حامل تھے جبکہ ان کی ایک دوسری جہت ان کی عرفانہ سوچ ہے لہذا وقتی حالات ان پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے تھے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک خود ساختہ آدمی تھے.. ایک بار انہوں نے لبنان و شام کی سرحد پر ملاقات کا اہتمام کیا.. اس رات انہوں نے کچھ ایسے نکات اٹھائے کہ جن سے مجھ پر واضح ہو گیا کہ میرا سامنا ایک ایسے شخص سے ہے جو خدا کی راہ میں فنا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رستہ کہ جو شہید سید حسن نصراللہ نے اپنے سپوتوں کے سامنے رکھا ہے، وہ رستہ ہے کہ جس میں معنوی کمال کے ساتھ ساتھ عقلی و علمی جہاد بھی شامل ہے.. وہ ہمارے درمیان سے تو چلے گئے لیکن ان کے سپوت، اس اصلی تحریک میں کہ جسے انہوں نے زندہ کیا، آج بھی زندہ و پائیدار ہیں!

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیابی پر دنیا حیران رہ گئی: مریم نواز
  • پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے: مریم نواز
  • آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
  • حزب اللہ زندہ و پائیدار ہے، علی لاریجانی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا کامیاب انعقاد
  • 100 الیکٹرک بسیں آج چین سے پاکستان روانہ ہو جائینگی، مریم نواز
  • مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کا بھرپور جشن، ہزاروں کی شرکت متوقع
  • قائد کا پاکستان سب کا وطن ‘ اقلیتوں کی عزت تحفظ ، وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز
  • مریم نواز کو عوامی سیاست نہیں آتی، ہر کام کے پوسٹر نہیں لگتے، ریحام خان