آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر شوبز شخصیات کے خصوصی پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
آزادی کے 78 برس مکمل ہونے پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت، دعاؤں اور امید سے بھرے پیغامات شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔
ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آزادی کا مطلب ذمہ داری، عاجزی، شہری شعور، اخلاقیات اور قانون پر عمل کرنا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)
انہوں نے دعا کی کہ ملک میں عام قوانین نافذ ہوں، جانوروں اور انسانوں کے بنیادی حقوق کا احترام ہو اور خواتین محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔
ملالہ یوسفزئی نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنی اور شوہر کی فوٹوشاپ تصویر شیئر کی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔
کرکٹر شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر جاری محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی قوم کو دل میں اور اس کا پرچم روح میں لیے ہوئے پھرتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10)
اداکار منیب بٹ نے فوجیوں اور رواں سال بھارت کے ساتھ تنازع میں کامیابی کو اس آزادی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے آتش بازی کی ویڈیو شیئر کی، جب کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ ایمن خان نے انسٹا اسٹوری میں صرف ”پاکستان زندہ باد“ لکھ کر منیب بٹ اور بیٹی کی تصویر شیئر کی۔
View this post on Instagram
A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)
اداکارہ رمشا خان نے آتش بازی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔
ماورا حسین نے سبز روشنیوں سے سجی کھڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔
جشنِ آزادی کے موقع پر سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے یاد دلایا کہ پاکستان کا قیام صرف آزادی کی جنگ نہیں بلکہ ایک جہاد تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)
انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم کا ساتھ نہ دے کر اور درست کام کرکے ملک کو آگے بڑھانا چاہیے۔
اداکار احسن محسن اکرام نے ہوائی فائرنگ کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کی موت اور 95 زخمیوں کی خبر شیئر کی اور عوام سے درخواست کی کہ ایسے خطرناک عمل سے گریز کریں۔
یوں شوبز شخصیات نے اس دن کو خوشیوں، دعاؤں اور اہم پیغامات کے ساتھ منایا اور یہ بھی یاد دلایا کہ آزادی کا مطلب صرف جشن نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آزادی کی مبارکباد دی تصویر شیئر کرتے ہوئے شیئر کی
پڑھیں:
حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے، میر واعظ
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں انجمنِ شرعی شیعان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لداخ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں جہاں تصادم ہو، وہاں حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں انجمنِ شرعی شیعان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لداخ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی قابض انتظامیہ لداخ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے بجائے ان پر ظلم و تشدد سے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ امن زبردستی قائم نہیں کیا جا سکتا۔ امن اسی وقت قائم ہوتا ہے جب عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں اور محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کو فروغ دیا جائے۔ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے خود پر عائد مسلسل پابندیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے بلاجواز طور پر انہیں مسلسل گھر میں نظربند کر رکھا ہے اور انہیں کشمیری قوم کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی و سماجی تنظیموں پر پابندی، املاک کی ضبطگی اور حریت رہنمائوں کے موقف کو عوام کے سامنے لانے سے روکنے کیلئے میڈیا پر قدغن انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے عزت و وقار کے ساتھ پرامن طور پر بات چیت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنی کشمیر پالیسی پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے۔ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پراثر اور تعمیری مذاکرات ہی پائیدار امن کے قیام کا بہتر ین راستہ ہے۔
اوقاف کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر ایک مذہبی معاملہ ہے اور کشمیری قوم کو یہ حق دیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے دینی اداروں کا انتظام خود مختاری اور وقار کے ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی معاملات میں مداخلت اور دخل اندازی فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔ میر واعظ نے اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل سے چاہتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی ہو اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کاسلسلہ ختم کیا جائے۔