پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔
محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا، یہ کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے، پاکستان کی آزادی کے لیے خون، آنسو اور شہادتیں دی گئیں اور آج کا پاکستان انہی قربانیوں کی بنیاد پر قائم ہے۔
معرکہ حق کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا: عظمیٰ بخاری
وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم آج بھی ہماری طاقت، پہچان اور بقا کی سب سے بڑی ضمانت ہیں، 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
محسن نقوی نے یوم آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم نئے جذبے اور نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور انشا اللہ ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزادی کے
پڑھیں:
محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے جبکہ آصف علی زرداری ہی پاکستان کے صدر ہیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے۔ یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور نا ہی آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں اور صدر ہی رہیں گے۔
مزید :