لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور  عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔

خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا

فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا، پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا، یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں (سابق وزیراعظم) کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پلالیوں کا، انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے من پسند کمپنی سے بڑی تعداد میں ائیر کنڈیشنرز خرید لیے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

فیاض الحسن چوہان نے کہا پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، میں شہرت، عزت، وقار، پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں، یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے، آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا، بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم ہے جو لوٹا چور ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیاض الحسن چوہان سونے کا لوٹا

پڑھیں:

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے عمران اسماعیل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں ، استغاثہ کی کارروائی مکمل ،  سماعت 24 ستمبر تک ملتوی  
  • توشہ خانہ 2 کیس میں آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ‘ جرح کل ہوگی
  • توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان
  • توشہ خانہ کیس میں گواہ جھوٹا نکلا، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان
  • توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا، کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان
  • توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل،استغاثہ نے کارروائی مکمل کر لی
  • توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آخری 2 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ 
  • توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل
  • توشہ خانہ ٹو کیس ، سابق ملٹری سیکرٹری کا بلغاری سیٹ جمع نہ کروانے کا اعتراف