سونے کا لوٹا پیتل سے تبدیل، ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا، فیاض چوہان کے عمران خان پر سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔
ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلمبند
’اس قیمتی تحفے کو راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے سے تبدیل کیا گیا، پھر اس پر سونے کی قلعی چڑھا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا۔
انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ’نوسرباز، لالچی اور حریص‘ قرار دیا۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ عمران خان کی مبینہ کرپشن کی ایک جھلک ہے۔
سابق صوبائی وزیر نے یہ بھی انکشاف کیاکہ عمران خان کو ملائیشیا سے ملنے والا ایک قیمتی ڈنر سیٹ بھی فروخت کردیا گیا۔ ان کے مطابق سیٹ میں شامل پیالیاں راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دی گئیں۔
دوران انٹرویو فیاض الحسن چوہان نے عمران خان پر طنز کیاکہ وہ خود کو دنیا دیکھا ہوا، باوقار اور باعزت شخص ظاہر کرتے ہیں، مگر درحقیقت وہ سونے کا لوٹا چوری کرنے والے شخص ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ پاکستان کا واحد سابق وزیراعظم ہے جسے لوٹا چور کہا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عمران خان قومی دنوں جیسے 14 اگست اور 6 ستمبر پر بھی ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، اور ریاستی وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان 2022 میں عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پیتل کا لوٹا ڈنر سیٹ سونے کا لوٹا صرافہ بازار عمران خان فیاض الحسن چوہان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی ڈنر سیٹ سونے کا لوٹا صرافہ بازار فیاض الحسن چوہان وی نیوز سونے کا لوٹا توشہ خانہ ڈنر سیٹ یہ بھی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، ضلع جنوبی وزیرستان کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90فیصد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔