عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔
عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیس کی
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس میں گواہ جھوٹا نکلا، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں ایک اہم گواہ جھوٹا ثابت ہو چکا ہے، لہٰذا ایسے کیس کو مزید چلانے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سابق ملٹری سیکریٹری نے عدالت میں پیش ہو کر تمام متعلقہ دستاویزات کو درست قرار دیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقدمہ بنیاد سے ہی کمزور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تو یہ کیس آئندہ چند سماعتوں میں ختم ہو سکتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے جیل سے چار اہم پیغامات بھیجے ہیں، جن میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اپنے سفارتی روابط مضبوط اور فعال رکھنے چاہییں، اور حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس مقدمے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی جلد بری ہو جائیں گے۔
تاہم علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو اس وقت تناؤ کا شکار ہو گئی جب صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ وہ صرف اپنی بات کر کے چلی جاتی ہیں اور سوالات کے جواب نہیں دیتیں۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ گفتگو ہے اور غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ علیمہ خان نے وعدہ کیا کہ ٹاک کے بعد سوالات کے جوابات دیں گی، لیکن بات مکمل کرتے ہی بغیر سوالات سنے میڈیا ٹاک ختم کر دی، جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔
اسی دوران موقع پر موجود پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اور ماحول کشیدہ ہو گیا۔
Post Views: 1