سٹی 42: سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور مخلص رہنما شوکت کشمیری کی رہائش گاہ پہنچ گئے 
سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شوکت کشمیر ی کی وفات پر  اہلخانہ سےاظہار تعزیت کیا ،مرحوم شوکت کشمیری کے  ایصال ثواب کے کیے فاتحہ خوانی کی گئی 
حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا ۔
حمزہ شہباز  نے کہا مرحوم شوکت کشمیری نے پارٹی  نےجیل اور صعبتیں برداشت کیں  شوکت کشمیری جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ،شوکت کشمیر پارٹی کےقابل  فخر  رہنما تھے 
اس موقع پر سینیئر رہنما مسلم لیگ ن عمران علی گورائیہ اور  سینئر لیگی رہنما رانا عمران منج سمیت دیگر بھی موجود تھے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حمزہ شہباز شریف شوکت کشمیری

پڑھیں:

بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی؛ کشمیریوں کا عزم، شہدا کا مشن جاری رکھنے کا اعلان

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ آزادی کی اس جدوجہد کو اُس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔

شیخ عبدالعزیزشہید، جو کشمیر کے حقِ خودارادیت کے ایک سچے، بے لوث اور نڈر ترجمان تھے، کو 11 اگست 2008 کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اُڑی میں بھارتی فورسز نے اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ ایک عظیم الشان آزادی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ مارچ جموں میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی زیر سرپرستی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف نکالا گیا تھا، جس کا مقصد کشمیریوں کو فاقہ کشی اور معاشی دباؤ کے ذریعے زیر کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:نڈر حریت رہنما برہان وانی شہید کا 7واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

شہیدِ کشمیر کا بے مثال کردار

شیخ عبدالعزیز شہید کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پوری زندگی جیلوں، مظالم، اور ریاستی دہشتگردی کے باوجود اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی بھرپوروکالت کی اوراپنی آخری سانس تک جدوجہدِ آزادی میں مصروف رہے۔ ان کی قیادت، تحریر، تقریر، اور مزاحمتی سیاست نے ہزاروں نوجوانوں کو تحریکِ آزادی میں شامل ہونے کا حوصلہ دیا۔ ان کی شہادت نے کشمیری عوام کو ایک نیا جذبہ، نئی توانائی اور مزاحمت کا نیا باب عطا کیا۔

راستہ روکا گیا، مگر قافلہ نہ رکا

جب ہندوتوا تنظیموں نے جموں کے راستے کشمیریوں کی اشیائے خورونوش کی فراہمی بند کی، تو شیخ عبدالعزیزشہید نے دیگر حریت رہنماؤں کے ساتھ مل کر سرینگر راولپنڈی سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ کشمیری عوام کو بھوک اور موت سے بچایا جا سکے۔ اس سیاسی موقف نے انہیں بھارت کے لیے ناقابلِ برداشت بنا دیا، جس کا نتیجہ ان کی شہادت کی صورت میں نکلا۔

مزید پڑھیں: شہدا کے خون کا قرض پوری قوم پر ہے، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت

قومی و عالمی سطح پر خراجِ تحسین

شیخ عبدالعزیز شہید کی برسی پر حریت رہنماؤں اور کشمیری قیادت نے انہیں استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ جھکے، نہ بکے، اور نہ ہی کبھی بھارتی تسلط کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کشمیر کی تاریخ میں نسلوں تک یاد رکھے جائیں گے، اور ان کا مشن ان کے لہو سے روشن ہے۔

عالمی برادری کے نام پیغام

کشمیری رہنماؤں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔ کشمیری سیاسی قیدیوں بشمول یاسین ملک، شبیر شاہ، مسرت عالم اور آسیہ اندرابی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اور سب سے بڑھ کر، کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی راہ ہموارہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسیہ اندرابی بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شیخ عبدالعزیز شیخ عبدالعزیز شہید وانی شہید یاسین ملک، شبیر شاہ، مسرت عالم

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس، شہباز شریف، مریم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکا ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
  • خاتون کا وزیراعلیٰ پنجاب سے محبت کا انوکھا اظہار، مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ
  • بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت
  • بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، اُن کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
  • زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
  • بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی؛ کشمیریوں کا عزم، شہدا کا مشن جاری رکھنے کا اعلان