اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کے باوجود ان کے رفقا کی ملاقات نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاکر محمود اعوان، شفیع اللہ خان، مرتضیٰ حسین طور اور محمد فیصل خان داہگل ناکے پہنچے لیکن راولپنڈی پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔
پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما زبیر خان کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا اور انہیں آگے جانے سے روک دیا اور وہ داہگل ناکے سے واپس ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے بتایا کہ آج 14 اگست ہے، آزادی کے دن بھی قدغن لگائی گئی ہے، ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن جیل جانے سے روک دیا گیا، راستہ بند کردیا گیا ہے، 14 اگست کو ہم راولپنڈی مری روڈ پر نکلے ہیں۔
زبیرخان نے کہا کہ اصل آزادی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: داہگل ناکے پی ٹی آئی
پڑھیں:
قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے ‘عرفان صدیقی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے آزادی کا حصول ایک لمبی تحریک اور جدودجہد مانگتا ہے ،قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے اور ایک ایسے قائد کی جدوجہد میں کبھی جلا گھرا،دھرنہ یا لانگ مارچ نہیں کیا گیا بلکہ صرف قوت کردار و نظریہ کی بدولت پاکستانیوں کو آزادی حاصل ہوئی،معرکہ حق کی چار روزہ جنگ کی کہانی اب شروع ہوئی ہے اور آج اقوام عالم میں ہماری اہمیت بڑھ چکی ہے جس کے پیچھے معرکہ حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی پر پی سی بی پوٹھوہار ایوارڈز 2025 تقسیم کئے گئے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا آزادی کا حصول ایک بڑا معرکہ ہوتا ہے ،1930 میں علاقہ اقبال نے آلہ آباد خطبے میں کہا میری آنکھیں ایک آزاد ریاست دیکھ رہی ہے جس کے سترہ سال بعد پاکستان معرض وجود آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں انتشار و تشدد نہیں تھا جوکہ ایک لیڈر کو قوت بناتی ہے،ہماری تاریخ گالم گلوچ والے کو لیڈر نہیں مانتی ۔