2025-11-19@01:44:46 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«داہگل ناکے»:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر واقع داہگل ناکے پر مختصر دھرنا دیا اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئے۔ دھرنے میں پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر، مینا خان آفریدی، ڈاکٹر شفقت ایاز، رانا فراز نون اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران داہگل ناکے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دھرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لیڈر سے پالیسی لینے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے ہیں اور اب وہ عوام کے درمیان جا کر ان سے رائے لیں گے تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “جب سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں، مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کیا. تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ادھر موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔ مزید :
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کے باوجود ان کے رفقا کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاکر محمود اعوان، شفیع اللہ خان، مرتضیٰ حسین طور اور محمد فیصل خان داہگل ناکے پہنچے لیکن راولپنڈی پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما زبیر خان کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا اور انہیں آگے جانے سے روک دیا اور وہ داہگل ناکے سے واپس ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے بتایا کہ آج 14 اگست...
علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنابانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا اور دیگر وکلاء بھی علیمہ خان کے ساتھ موجود ہیں۔علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے آئے تھے، جیل سے دور روکا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا میں نے ضمانت نہیں کرائی ہے حراست میں لینا ہے تو لیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ہم انصاف...
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔
عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلی کے پی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی،...
راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما...
