علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے دیا۔
دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا اور دیگر وکلاء بھی علیمہ خان کے ساتھ موجود ہیں۔
علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے آئے تھے، جیل سے دور روکا گیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا میں نے ضمانت نہیں کرائی ہے حراست میں لینا ہے تو لیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ہم انصاف کےلیے کہاں جائیں، موجودہ حکومت کو اپنا ڈر ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے کیونکہ ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، اگر ملاقات کرنے نہیں دی گئی تو ہم آج یہیں بیٹھ جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اسلام آباد:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔
امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔