دعا ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انہیں غیر قانونی قرار دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دے دی ہے، جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔
بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دعا کر سکتے ہیں ججز ہمت کر کے انصاف دیں، جو سزائیں ہوئی ہیں انہیں ججز غیر قانونی قرار دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔