صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام مکتوب بھیجا گیا ہے جس میں پاکستان کے 78 ویں قومی دن کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی عوام کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقی ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرات، عظیم قربانی پر 488افسران و جوانوں کو اعزازات عطا ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آزادی کی مبارکباد ویں یوم آزادی
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبدللہ دوم کواعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ نشان پاکستان’ عطا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو، فیلڈ مارشل،ایئرچیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ نشان پاکستان ’ عطا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔
صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال، خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت اور شاہ عبدالّلہ دوم نے دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔