امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔
مارک ربیو کا کہنا تھا کہ ان میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، اتحاد اور ترقی کے عزم کا اعادہ
پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یہ دن اتحاد، استقامت اور ایک روشن مستقبل کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی راہ ہموار کی۔ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ قومی سلامتی کے محافظ ہونے کے ناطے مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور آئین کی پاسداری کے عزم پر قائم ہیں۔
بیان کے اختتام پر امن، ترقی اور یکجہتی کے لیے عزم کی تجدید کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں