ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔
دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے قوم کو جشن آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
جشن آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے، گارڈز میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاک بحریہ کی جانب سے بابائے قوم محمد علی جناحؒ کو قومی سلام پیش کیا گیا، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
قبل ازیں رات 12 بجتے ہی اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے رہے۔
اس کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا 78واں جشن ملی جوش و جذبے سے منائیں گے جبکہ سفارت خانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان نیول اکیڈمی
پڑھیں:
مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان
مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ (ق)اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان قربانی، عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں، اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،
انکا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح نے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالاکردیں،ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی نو مئی مقدمات میں سزائیں پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم