وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ نے جشن آزادی کی خوشی میں شہریوں میں 5 لٹر کی پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ اپنے ڈیرے پر پٹرول کی پرچیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے 14 اگست پر جشن آزادی منانے کا منفرد انداز اپنایا۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں شہریوں میں 5 لٹر کی پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے قیصر احمد شیخ اپنے ڈیرے پر پٹرول کی پرچیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو 5، 5 لٹر پٹرول کی پرچیاں دی جا تی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں شہری وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈیرے پر پرچیاں حاصل کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

مارگلہ ہلز کی پانچ ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے جانے والا ٹریل 13 اگست 2025 (بدھ) کو عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریل 14 اگست 2025 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

یہ فیصلہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو آگاہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ میڈیا اور عوام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

14 اگست ٹریل مارگلہ مارگلہ ہلز

متعلقہ مضامین

  • کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال؛ بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • چند لوگ 14 اگست کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امیر مقام
  • چند لوگ 14 اگست کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امیرمقام
  • منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد، یورپی یونین کے سفیروں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
  • مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا
  • گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے کے درمیان کیا تعلق ہے، اسد الدین اویسی
  • ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، احسن اقبال
  • مارگلہ ہلز کی پانچ ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی
  • مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان