وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس سال یہ دن اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو شکست دی جو طاقت میں سات گنا بڑا اور تکبر و غرور سے بھرپور تھا۔ بلوچستان سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ قریب ہے۔ امن کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

78ویں یوم آزادی کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہماری بہادر افواج نے جواں مردی اور عزم کے ساتھ دشمن کے دانت کھٹے کیے جو پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، اتحاد اور ترقی کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہاکہ جنگ میں حاصل ہونے والی فتح پوری پاکستانی قوم کے اتحاد کی علامت ہے۔ ماضی گواہ ہے کہ ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا، بلوچستان کے لوگ ڈٹ کر کھڑے رہے اور آئندہ بھی وطن عزیز کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوادر سے ژوب اور پورے بلوچستان کے عوام نے جشن آزادی کو جوش و جذبے سے منایا جو ایک زندہ قوم کی پہچان ہے جو اپنے قومی تہوار کو ولولے سے مناتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف اقوام خواہ بلوچ ہوں، پشتون ہوں یا ہزارہ، اپنی روایات اور اقدار کے محافظ ہیں، لیکن ایک مٹھی بھر دہشت گرد گروہ ملک اور بلوچ روایات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ معصوم عورتوں، بچوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا ہمارے قبائلی اور معاشرتی اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایسے عناصر کی شدید مذمت کی اور کہاکہ بلوچستان کے عوام نے پہلے بھی ان کو مسترد کیا اور آئندہ بھی متحد رہیں گے۔

انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں اور مزدوروں کو قتل کرتے ہیں، عورت کے سامنے اس کے شوہر اور جوان بیٹے کو قتل کر دیا جاتا ہے، پھر یہ کہا جاتا ہے کہ خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا گیا۔ یہ کیسا چھوڑنا اور خاتون کی کیسی تکریم ہے جس میں اس کے سامنے اس کے سہاگ اور بیٹے کو بے دردی سے مار دیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹ، علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کی قیادت پر زور دیا اور کہاکہ بلوچستان سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ قریب ہے۔ ہماری بہادر فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور انشااللہ امن کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے حالات دیکھے اور امن کی جانب لوٹے ہیں، اب بھی ہمیں یقین ہے کہ عوام اور سیکورٹی فورسز مل کر دہشت گردی کے ناسور پر قابو پائیں گے اور بلوچستان ماضی کے مثالی امن کی طرف لوٹے گا۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، ان کی ٹیم اور منتظمین کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تقریب میں پرفارم کرنے والے اسکول کے بچوں کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ’نشان پاکستان‘ لینے سے معذرت، انصار عباسی بھی دستبردار

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ وہ تقریب میں شریک بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان پرچم کشائی دہشتگردی میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز یوم آزادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگردی میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز یوم ا زادی بلوچستان کے سرفراز بگٹی وزیر اعلی نے کہاکہ انہوں نے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پرغور کریں، جو آپ کو میسر ہے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں، کشمیر کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پر لگایا ہے اور لگائیں گے، یہ ہمارے ایمان کا جزو ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی ،ہزاروں اغوا ہو گئیں، بجوات ،حاجی پورہ اور  پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جو اسوقت حضرات احتجاج کر رہے ھیں۔ اسکے فائدہ یانقصان ،درست یا غلط
کی بحث میں جاۓ بغیر صرف ان احتجاجی حضرات سے درخواست ھے کہمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تین نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پہ غور کریں۔ جو آپکو میسر ھے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے۔…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے بیان سے بلوچستان کے عوام کی دل آزارہ ہوئی ہے، صوبائی وزیر صادق عمرانی
  • سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کب تک، پی پی اور ن لیگ کا پاور شیئرنگ فارمولا کیا ہے؟
  • گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
  • گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان کی سیاسی تاریخ: نصف صدی کے دوران کتنی مخلوط حکومتیں مدت پوری کر سکیں؟
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو نون لیگ کی مکمل حمایت حاصل ہے، سلیم کھوسہ
  • کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
  • بلوچستان میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لئے ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ، وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل