Islam Times:
2026-07-24@10:28:21 GMT

کے الیکٹرک صارفین کے لئے نئے ڈیزائن کے بل متعارف

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

کے الیکٹرک صارفین کے لئے نئے ڈیزائن کے بل متعارف

کے الیکٹرک بل میں لے آؤٹ کی یہ تبدیلی مختلف صارف طبقات کے ساتھ تفصیلی غور و خوض کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔ نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ، ایک جگہ پر تمام حساب کتاب، اہم اعلانات و پیغامات کے لیے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات کے ساتھ صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ہے، شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل کا نیا لے آؤٹ مرتب کیا گیا ہے اب اسی ڈیزائن کے تحت صارفین کو بل ارسال کیے جائیں گے، بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔نئے بل کا لے آؤٹ کے الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ ہے تاکہ صارفین کو ان کے بجلی کے استعمال اور اخراجات کے بارے میں آسان اور قابلِ فہم معلومات فراہم کی جا سکے۔

کے الیکٹرک بل میں لے آؤٹ کی یہ تبدیلی مختلف صارف طبقات کے ساتھ تفصیلی غور و خوض کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔ نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ، ایک جگہ پر تمام حساب کتاب، اہم اعلانات و پیغامات کے لیے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات کے ساتھ صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔ نئے بل میں اہم معلومات جیسے کہ بل کا حساب، توانائی چارجز اور ٹیکس نمایاں طور پر سامنے نظر آئیں گے، صارف سے متعلق معلومات جیسے کہ کنیکٹڈ لوڈ، سیکورٹی ڈپازٹ اور اکاؤٹ نمبر کو بھی ایک باکس میں یکجا کیا گیا ہے۔

پیغام بورڈ ایک اضافی فیچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو صارف کے اکاؤٹ سے متعلق مخصوص معلومات اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیرف یا ٹیکس میں تبدیلی سے آگاہ کرے گا۔ نئے بل کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں اضافی پرچوں کی ضرورت کم کر دی گئی ہے جو معلومات پہلے علیحدہ فلائر کے ذریعے دی جاتی تھیںاب بل کے پچھلے صفحے پر شامل کی گئی ہیں تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ ان میں نیٹ میٹرنگ، اسمارٹ میٹر اپڈیٹس اور دیگر سروس معلومات شامل ہیں۔ کے الیکٹرک کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف مارکیٹنگ و کسٹمر ایکسپیرینس نور افشاں کا کہنا تھا کہ نیا بل صارفین کے ساتھ ہمارے شفاف رابطے کے عزم کا مظہر ہے، اور یہ فیصلہ صارفین کی آراءکو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کی تفصیلات کیا گیا ہے صارفین کے لے ا و ٹ کے ساتھ بجلی کے کے لیے گئی ہے

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس