قومی اسمبلی اجلاس؛ کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین نے شکایات کے انبار لگا دیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین قومی اسمبلی کی شکایات سامنے آگئیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پورے علاقے کے فیڈر بند کر دیے جاتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سوال پر کراچی کے تمام ایم این ایز نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔
پی پی پی رکن منور علی تالپور نے کہا کہ اگر ایک یا دو گھر بجلی کا بل نہیں دیتے تو انکی بجلی کاٹیں، یہ کیا پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دیتے ہیں۔
وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو نے یقین دلایا کہ بجلی سے متعلق سب کی جو شکایات ہیں ان کو حل کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ ممبران کو بلائیں ان سے میٹنگ کریں اور مسئلہ حل کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کے الیکٹرک سے متعلق سوال مؤخر کر دیا۔ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر متعدد اراکین کو وزیر مملکت سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔
ایاز صادق نے کہا کہ امین الحق صاحب اور باقی ممبران جائیں اور وزیر مملکت کے ساتھ میٹنگ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے الیکٹرک نے کہا کہ
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم صحافیوں کے پریس گیلری کارڈ اجلاس کے لیے موثر ہوں گے۔
صحافیوں کو عارضی طور پر جاری کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری پاسز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔