سٹی 42: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔
نواب شاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ صرف ایک مکان نہیں، بلکہ آپ کے لیے اختیار، عزت اور تحفظ کی علامت ہے، نہ صرف آپ کے لیے بلکہ آپ کے بچوں کے لیے بھی۔
انہوں نے اس منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت، بصیرت اور عوامی سوچ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی اور صوبے یا کسی اور سیاسی جماعت نے اتنا بڑا اور عوام دوست قدم نہیں اٹھایا۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

 آصفہ بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وعدہ تھا جو شہید بھٹو نے عوام سے کیا تھا کہ ہر شہری کو زمین، پناہ اور عزت دی جائے گی۔ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ بھی محفوظ رہیں گے اور آپ کی آنے والی نسلیں بھی عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی، آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح پر تبادلہ خیال

کراچی:

خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی حالات اور سماجی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کے مؤقف کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیامِ امن وقت کی اہم ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو مظلوموں کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔

ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام بھی شریک تھیں، جبکہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی قاسم سومرو نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کو سندھ حکومت کی سماجی ترقی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ: آصفہ بھٹو نے بے گھر سیلاب متاثرین کو ملکیتی حقوق دے دیئے 
  • 21 لاکھ سیلاب متاثرین کو گھر دے رہے ہیں، آصفہ
  • سندھ میں سیلاب کیوجہ سے گھروں سے محروم ہونیوالوں کو ملکیتی حقوق مل گئے
  • پی پی پی کے علاوہ کسی جماعت نے خواتین کو گھروں کی ملکیت دینے کا قدم نہیں اٹھایا، آصفہ بھٹو
  • سندھ میں سیلاب کیوجہ سے گھروں سے محروم ہونے والوں کو آصفہ بھٹو نے ملکیتی حقوق دے دیے
  • بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا
  • کراچی، آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح پر تبادلہ خیال
  • آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم و صحت، خواتین کے امور پر گفتگو
  • ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، ترجمان سندھ حکومت