عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کے معاملے پر اختلاف سامنے آگیا اور سپریم کورٹ بار نے فیسوں میں اضافے پر مشاورت کی تردید کردی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالتی فیسوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ رولز بار سے مشاورت کے بعد طے کیے گئے۔سپریم کورٹ بار نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
بار اعلامیے کے مطابق رولز میکنگ کمیٹی کے ساتھ فیسوں میں اضافے سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا اور اگر ایسا کوئی اجلاس ہوا ہے تو اس کی کارروائی عوام کے سامنے پیش کی جائے۔سپریم کورٹ بار نے واضح کیا کہ انہیں ایسی کسی کمیٹی کا علم نہیں جو اس معاملے میں مسائل کے حل کے لیے قائم کی گئی ہو۔
سپریم کورٹ بار نے عدالتی فیسوں میں اضافے کو سستا اور فوری انصاف کے آئینی اصول کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقی ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عدالتی فیسوں میں فیسوں میں اضافے سپریم کورٹ
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نےعمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
مزید :