سپریم کورٹ بار نے عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کی تردید کردی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، سپریم کورٹ بار سے مشاورت میں فیسوں کا اضافہ نہیں تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار سے مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی کے لیے مددگار نہیں ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت میں مقدمات کیلئے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار کہا گیا
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں 2 اہم اپیلوں کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر
سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر کر دی گئیں۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان چیمبر میں اپیل کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نظرِ ثانی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی جس کے خلاف ایڈووکیٹ حامد خان نے چیمبر اپیل دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس: جسٹس نعیم اختر افغان کا 40 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری
دوسری جانب سپریم کورٹ الیکشن دھاندلی اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر اپیل پر 7 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ یہ سماعت بھی جسٹس امین الدین خان چیمبر میں کریں گے۔
شہری غلام محی الدین نے اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کیا تھا۔ شہری نے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سپریم کورٹ سماعت مقدمات