عمران خان کے بنی گالہ گھر کی نیلامی کی خبریں جھوٹ ثابت
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے برعکس، سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ رہائش گاہ کی نیلامی کے دعوے حقیقت سے عاری نکلے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ادریس عباسی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں صرف مخصوص افراد کی جائیدادیں نیلامی کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں فرح گوگی کی اراضیات اور عمارتیں شامل ہیں، جبکہ عمران خان کی کوئی بھی ملکیت اس فہرست میں موجود نہیں۔
ادریس عباسی کے مطابق بارہ کہو یونین کونسل آفس میں لگائے گئے اشتہار میں فرح گوگی کی 248 کنال زمین اور آٹھ منزلہ عمارت، اس کے علاوہ 405 کنال زمین اور تین منزلہ عمارت کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ تاہم، نیلامی کے دن نہ سرکاری نمائندے پہنچے، نہ اسسٹنٹ کمشنر ظہیر علی خان، اور نہ ہی کوئی بولی دہندہ، جس سے عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے نیلامی یا تو مؤخر کر دی جائے گی یا ممکن ہے کہ آج بالکل نہ ہو۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب نیب نے حال ہی میں ملک ریاض کی جائیدادیں فروخت کیں، جو اسی کیس سے منسلک تھیں۔ فرح گوگی کی جائیدادیں بھی اسی سلسلے میں قانونی کارروائی کے تحت فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں، جو ملک کے موجودہ سیاسی اور عدالتی منظرنامے کا اہم حصہ ہیں۔
عمران خان کے بنی گالہ گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، 190 ملین کیس میں اشتہاری ملزمان کی منجمند جائیدادوں کی نیلامی کی جارہی ہے، اشتہاری ملزمہ فرح گوگی کی جائیدادوں کی آج نیلامی کی جارہی ہے، بارہ کہو یونین کونسل کے دفتر سے براہ راست جہاں نیلامی کا عمل ہونا ہے pic.
— Idrees Abbasi (@idrees_abbaxi) August 11, 2025
Post Views: 4
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فرح گوگی کی کی نیلامی نیلامی کی
پڑھیں:
کراچی: بارودی مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 114 سال قید کی سزا
انسداد دہشتگردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم کو 114 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا جب کہ اس نے 2012 سے 2014 کے درمیان تین بار بھارت کا سفر بھی کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کو 114 سال قید کی سزا سنائی اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔